گلگت بلتستان،ٹیکسز کے خلاف آج شٹر ڈائون، پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

سکردو(محمد اسحاق جلال) ٹیکسز اور دیگر وصولیوں کے خلاف انجمن تاجران کی کال پر آج پورے گلگت بلتستان میں شٹر ڈان پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی تمام دکانیں مارکیٹیں بند رہیں گی ٹیکسز اور مختلف مدمیں وصولیوں کے خلاف انجمن تاجران کے احتجاج میں شدت آگئی سوست بارڈر پر دھرنے میں بیٹھے تاجروں کو ہر طرف سے حمایت حاصل ہوگئی انجمن تاجران بلتستان کا وفد بھی آج سوست بارڈر روانہ ہوگا انجمن تاجران گلگت بلتستان کے ذمہ داران نے کہاہیکہ یہاں کے لوگوں سے ٹیکسز اور مختلف مدمیں وصولیوں کے خلاف پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا کیونکہ یہ صرف تاجروں کا مسئلہ نہیں ہے ٹیکس لگے گا تو متاثر سب نے ہونا ہے انجمن تاجران بلتستان کے صدر غلام حسین اطہر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہیکہ ٹیکسوں کے نفاذ سے بلواسطہ یا بلا واسطہ عوام متاثر ہونگے تاجروں کی جدوجہد رنگ لائے گی یہ ہماری جدوجہد کا ہی نتیجہ ہے کہ آج پورے گلگت بلتستان میں ایک ہی نعرہ ہے کہ آئین دو ٹیکس لو این ایف سی ایوارڈ میں حصہ دو ٹیکس لو بجلی پانی دو ٹیکس لو حقوق کے بغیر سب کچھ چھینے کی کوششیں کبھی کامیاب ہوئی ہیں اور نہ ہی کامیاب ہونگی تاجر ڈٹ گئے ہیں اب حقوق لیں گے انہوں نے کہاکہ سوست بارڈر پر دھرنے میں بیٹھے تاجر مایوس نہ ہوں پوری قوم ان کے ہمراہ کھڑی ہے دھرنا کامیاب ہوگا تو قوم کامیاب ہوگی ورنہ قوم کا نقصان ہوگا سوست بارڈر پر جاری دھرنا ہمارا نمائندہ دھرنا ہے اس سے بڑا ظلم کیا ہوسکتا ہے کہ سکردو کے چھوٹے چھوٹے دکانداروں اور گھریلو صارفین کیلئے ہزاروں کے بل تھمائے جارہے ہیں جس کی وجہ سے ان کے ہوش اڑ گئے محکمہ برقیات بجلی کے بغیر صارفین کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی ناکام کوشش کررہا ہے جو کم از کم ہمیں قبول نہیں ہے کئی صارفین اضافی بلوں کے باعث ذہنی مریض بن گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں