سکردو(محمد اسحاق جلال)صوبائی وزیر تعمیرات عامہ سید امجد زیدی نے کہاہے کہ وزیراعلی حاجی گلبرخان بلتستان کا بالکل دورہ کریں گے ان کے اندر بلتستان والوں کیلئے بھی جذبہ موجود ہے بتاو وہ بلتستان کے دورے پر کیوں نہیں آئیں گے ؟ انہیں ہم سے کیا مسئلہ ہوسکتا ہے موسمی حالات کی وجہ سے وہ نہیں آپا رہے تھے اب موسم ٹھیک ہوگیا ہے حالات بھی معمولی پر آگئے ہیں گلبر خان پورے گلگت بلتستان کو ایک ہی نظر سے دیکھ رہے ہیں یہ تاثر غلط ہے کہ بلتستان اور دیگر ریجنز میں تفریق کی جارہی ہے گلبر کا دل بلتستان کے متاثرین کے ساتھ دھڑکتا ہے کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعلی گلبر خان کی نظر بلتستان کے متاثرین کے اوپر بھی ہے وہ یہاں کے متاثرین کے بارے میں بھی پوچھتے رہتے ہیں وزیراعظم میاں شہباز شریف کے دورے کے ثمرات بلتستان کے متاثرین کو بھی ملیں گے گلگت بلتستان میں جہاں جہاں لوگ سیلاب کی زد میں آکر جاں بحق ہوئے ہیں ان سب کے لواحقین کو امدادی چیکس ملیں گے وزیراعلی بہت پہلے بلتستان آنے کیلئے نکلے تھے مگر موسمی حالات رکاوٹ بن گئے اب انشا اللہ وہ جلد ہی بلتستان آئیں گے اور اس تاثر کو ختم کریں گے کہ وزیراعلی بلتستان کے متاثرین کو بالکل بھول گئے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم متاثرین سیلاب کے مسائل کے بارے میں وزیراعلی سے رابطے میں ہیں وہ مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہیں یہ ضرور پتہ کیا جائے گا کہ کندوس کے بے گھر افراد کیلئے ماڈل ویلج بنے گا یا نہیں انہوں نے کہاکہ وزیراعلی سے ہم سے بلتستان کے بارے میں معلومات لیتے رہتے ہیں ان سے ہم مایوس نہیں ہیں۔
سیلاب سے جاں بحق تمام افراد کے لواحقین کو امدادی رقم ملے گی، امجد زیدی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
