لاہور (آئی این پی) اداکار ببرک شاہ نے موجودہ دور کے ہیرو فہد مصطفی کو اچھا اداکار ماننے سے انکار کر دیا جبکہ فواد خان کو اوور ریٹڈ قرار دے دیا۔حال ہی میں ماضی کے اداکار نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔پروگرام میں ایک سیگمنٹ کے دوران ببرک شاہ سے موجودہ دور کے معروف اداکاروں کو فلموں میں ان کی اداکاری کی بنیاد پر نمبر دینے کے لیے کہا گیا۔ماضی کے ہیرو سے سوال کیا گیا کہ آج کے دور میں کونسا اداکار فلموں کے لیے بہترین ہے، انہیں حمزہ علی عباس، عمران عباس، احسان خان، فیصل قریشی، فہد مصطفی اور فواد خان کے آپشنز دیے گئے۔انہوں نے حمزہ علی عباسی کو حقیقی فلمی ہیرو قرار دیا اور اور 10 میں سے 7 نمبر دیے جبکہ عمران عباس، احسن خان، فیصل قریشی کو ٹی وی کے 10 میں سے 10 لیکن فلموں کے لیے 0 نمبر دیے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے فواد خان کو 5 نمبر دیتے ہوئے اوور ریٹڈ قرار دیا اور کہا کہ ان میں ٹیلنٹ نہیں ہے لوگ زبردستی اس سے اداکاری کرواتے ہیں۔ان سے جب اداکار فہد مصطفی سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ فہد مصطفی فلموں کے لیے نہیں بنے بلکہ ٹی وی ڈراموں میں بھی ان کی اداکاری کچھ خاص نہیں وہ میزبان اچھے ہیں۔
فواد خان اوور ریٹڈ، فہد مصطفی اداکار نہیں‘ ببرک شاہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
