لاہور (آئی این پی) معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے انکشاف کیا ہے کہ آج کل ڈراموں میں جوان ماں چاہیے اور انہیں زیادہ تر ماں کے کردار کی ہی پیشکش کی جاتی ہے۔ ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئےاداکارہ کا کہنا تھا کہ ڈراموں میں ماں کا کردار نبھانا بالکل بھی پسند نہیں، کیونکہ ماں کا کوئی کام نہیں ہوتا، بس وہ اولاد کی وجہ سے کبھی رو رہی ہوتی ہیں، کبھی کچھ کر رہی ہوتی ہیں اور آج کل انہیں زیادہ تر ماں کے کردار کی ہی پیشکش آ رہی ہے، کہا جاتا ہے کہ ہمیں جوان ماں چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ چونکہ ان کی والدہ دیبا ایک نامور اداکارہ ہیں، اس لیے وہ ان کے بچپن میں بہت زیادہ مصروف رہتی تھیں اور کبھی کبھار انہیں اپنی والدہ سے ملاقات کیے کئی کئی دن گزرجاتے تھے۔مدیحہ رضوی کے مطابق انہوں نے شوبز میں والدہ کی وجہ سے کبھی بھی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی، بلکہ کافی سال تک بہت محنت کی اور جب کچھ پروجیکٹس کامیاب ہوگئے تو پھر لوگوں کو بتایا کہ ان کی والدہ دیبا جی ہیں
ڈراموں میں جوان ماں چاہیے، ماں کے کردار کی ہی پیشکش ہوتی ہے، مدیحہ رضوی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
