کراچی (آئی این پی) معروف اداکارہ حبا علی خان نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے میں خواتین کی جانب سے دوسری خواتین سے مقابلے بازی اور حسد کی وجہ سے بھی گھر اور رشتے ٹوٹ رہے ہیں۔ ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران اداکارہ نے خواتین کو پرتعیش زندگی گزارنے والی خواتین سے اپنا موازنہ کرنے کو بھی سنگین خاندانی مسائل کا سبب بھی قرار دیا۔انہوں نے نوجوان خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے خوابوں کا تعاقب کریں لیکن اپنی خودی اور اقدار کو نہ بھولیں۔حبا علی خان نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے شوہروں، اپنی خاندانی روایات اور مالی حالات دیکھ کر مطالبات کیا کریں، وہ اپنا موازنہ کسی اور سے نہ کیا کریں، ایسے مطالبات اور حسد رشتے اور گھر ٹوٹنے کا سبب بنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ان کا شوہر یہ نہیں کر سکتا، تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ناکام ہے، شوہر کی جانب سے ایسا نہ کرنے کی متعدد وجوہات ہو سکتی ہیں، ان اسباب کو سمجھنے کی کوشش کریں۔
خواتین میں مقابلہ بازی اور حسد سے بھی طلاقیں ہو رہی ہیں، حبا علی خان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
