کراچی (آئی این پی) سینئر اداکارہ ارجمند رحیم کا کہنا ہے کہ پرانے ڈرامے سبق آموز اور معیاری ہوتے تھے، لیکن آج کل ڈراموں میں معیار کی بجائے ریٹنگ اور پیسے کو زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے۔ ایک ٹی وی پروگرام کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اب جو ڈرامے بن رہے ہیں ان کی کہانیاں گھسی پٹی ہوتی ہیں، جو گھر میں ہی گھومتی رہتی ہیں۔ارجمند رحیم نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں معیاری ڈرامے بنتے تھے جن میں کوئی نہ کوئی پیغام ہوتا تھا اور لوگوں کو ان سے کچھ سیکھنے کا موقع بھی ملتا تھا، لیکن اب جو ڈرامے بنائے جا رہے ہیں وہ اتنے معیاری نہیں ہوتے، اس کی وجہ یہ ہے کہ اب پیسے اور ریٹنگز کو زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیسے اور ریٹنگز کو بھی اہمیت دینی چاہیے، لیکن ساتھ ہی یہ بات بھی مدنظر رکھنی چاہیے کہ کہیں ہم کوئی غلط پیغام تو نہیں پہنچا رہے اور اس پر سب کو آواز بھی اٹھانی چاہیے۔
آج کل کے ڈراموں کیلئے ریٹنگ اور پیسہ زیادہ اہم ہے، ارجمند رحیم
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
