واٹس ایپ اینڈرائیڈ صارفین کیلئے ڈاکومنٹ اسکینر کا فیچر متعارف

واٹس ایپ میں ڈاکومنٹس یا دستاویزات کو شیئر کرنے کا عمل سادہ بنانے کے لیے ایک بہترین فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین بہت آسانی سے دستاویزات کو ایپ کے اندر رہتے ہوئے اسکین کرسکیں گے اور انہیں کسی تھرڈ پارٹی ایپ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس طرح کا فیچر آئی فون صارفین کے لیے کافی عرصے سے دستیاب ہے مگر اب اینڈرائیڈ صارفین کے لیے اسے متعارف کرایا جا رہا ہے۔

WABetaInfo کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بیٹا (beta) ورژن میں سامنے آیا ہے اور محدود افراد کو دستیاب ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس فیچر کو دستاویزات کی شیئرنگ کے مینیو کا حصہ بنایا جائے گا اور اسکین ڈاکومنٹ کے نام سے دستیاب ہوگا۔

اس اضافے کے بعد صارفین ڈیوائس کے کیمرے سے کسی بھی دستاویز کو اسکین کرسکیں گے اور انہیں کسی اسکیننگ ٹول یا ایپ کی ضرورت نہیں رہے گی۔اسکین ڈاکومنٹ آپشن کو منتخب کرنے پر کیمرا متحرک ہوگا جس کے بعد دستاویز کو اسکین کیا جاسکے گا۔

اسکین کے بعد صارفین اس کا پریویو بھی دیکھ سکیں گے اور اس کے مطابق تبدیلیاں کرسکیں گے۔ایپ کی جانب سے خودکار طور پر مارجن سجیسٹ کیا جائے گا مگر صارفین اسے اپنی مرضی کے مطابق ایڈجسٹ کرسکیں گے۔

جب صارف اسکین سے مطمئن ہو جائے گا تو پھر وہ انفرادی یا گروپ چیٹ میں اسے سینڈ کرسکے گا۔رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ اس فیچر میں اسکیننگ کا معیار بہترین ہوگا اور دستاویزات کو آسانی سے پڑھنا ممکن ہوگا۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تو یہ کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا، ابھی اس بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں