امریکی ریاست نیومیکسیکو کی یونیورسٹی میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، ایک زخمی

امریکی ریاست نیو میکسیکو کی یونیورسٹی کے ہاسٹل کمپلیکس میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے مشتبہ حملہ آور کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ کیمپس کو بند کردیا گیا۔

یونیورسٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فائرنگ کا واقعہ صبح 3 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا، کیمپس پولیس جب موقع پر پہنچی تو 2 افراد زخمی حالت میں پائے گئے جن میں سے ایک موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

صبح 6 بجے کے بعد یونیورسٹی نے سوشل میڈیا پر ایک اور الرٹ جاری کیا، جس میں طلبہ و عملے کو محفوظ مقام پر رہنے کی ہدایت دی گئی بیان میں کہا گیا کہ ’متعدد قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر موجود ہیں اور تفتیش جاری ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں