منسا ملک مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہی ہیں’ علیزے شاہ

اداکارہ علیزے شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ منسا ملک مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہی ہیں۔علیزے شاہ نے اپنے ایک بیان میں انکشاف کیا کہ منسا ملک انہیں نامعلوم نمبروں سے کال کر کے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہی ہیں۔ اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا، وہ مجھے انجان نمبروں سے کال کر رہی ہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہی ہے، اگر مجھے کچھ ہوا تو جان لو یہ اسی کا کام ہوگا، 3 سال پہلے بھی اسی عورت نے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی تھی، میں نے آج تک جو کمایا وہ عزت اور حلال طریقے سے کمایا، مگر جو حرام کھاتے ہیں، انہیں نہ خدا کا خوف ہوتا ہے نہ انجام کا۔علیزے کے مطابق منسا ملک نے دبئی میں موجود ایک شخص کو انکا نمبر دیا جس نے رابطہ کر کے ناقابلِ قبول پیشکش کی۔ علیزے نے ان میسجز کے اسکرین شاٹس بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردیے۔علیزے شاہ نے حالیہ دنوں میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ منسا ملک کو اس وقت تک معاف نہیں کریں گی جب تک وہ اپنی غلطی تسلیم نہیں کرتی، انہوں نے اپنے فالوورز سے اپیل کی کہ وہ منسا ملک کو سوشل میڈیا پر ٹرول کرتے رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں