بشری انصاری کی فیمنسٹ بھی جاگ اٹھی، ویڈیو وائرل

سینئر اداکارہ بشری انصاری نے حالیہ ویڈیو سے اپنے اندر کی فیمنسٹ کو جگاڈالا۔حال ہی میں بشری انصاری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس انہیں ماضی کے یادگار گانے گاتے دیکھا گیا اور پھر انہیں گانوں کے بول پر انہیں ایک بڑی حقیقت کا احساس ہوگیا۔تڑپا لو، آزما لو، میں تیری داسی، تو میری عبادت جیسے گانوں کی مثال دیتے ہوئے بشری انصاری نے کہا کہ،ان کے زمانے کے تقریبا تمام گانے عورت کو یہ سکھا رہے تھے کہ وہ اپنے مرد کو خوش کرنے کے لیے خود کو تکلیف میں ڈال دے۔اور پھر گانا سجنا ہے مجھے سجنا کیلئے کی مثال دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ لڑکیوں کو اپنے لیے جینا چاہیے، خود کے لیے سنورنا چاہیے، اور سب کو خوش کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔ان گانوں کا حوالہ دیتے ہوئے بشری انصاری کا کہنا تھا کہ،نہیں اب مزید ایسا نہیں ہوگا، کیونکہ انہیں گانوں نے ہماری نئی نسل کو برباد کرکے رکھ دیا ہے۔اس ویڈیو کے ذریعے بشری انصاری کا عمدہ انداز میں پیغام دینا سوشل میڈیا صارفین کو خوب بھارہا ہے،ایک صارف نے اداکارہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ،آپ کا یہ مشورہ بہت شکریہ کے قابل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں