واہ کینٹ کے مقامی ہوٹل میں جماعت اسلامی واہ کینٹ کے زیر اہتمام ممبرز کنونشن بسلسلہ عوامی رابطہ کمیٹیاں منعقد کیا گیا، ممبرز کنونشن سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے شرکا سے آڈیو لنک خطاب کیا، تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر طارق سلیم امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب شمالی پنجاب تھے، امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے آڈیو لنک کے زریعے خطاب کے دوران کہا کہ نظام کو تبدیل کرنے سے ہی عوام کے حالات تبدیل ہونگے، ہندوستان کے ظالمانہ اقدامات کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے، کشمیر ہو یا فلسطین امت کے حوالے سے ہم نے اپنا کردار ادا کرنا ہے،ورنہ ہم امت مسلمہ کہلانے کے حقدار نہیں، امتی ہونے کا تقاضہ ہے کہ ہم انکے لئے آواز بلند کریں، انکا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ کے بعد اللہ تبارک و تعالیٰ نے پاکستان کو بہت عزت سے نوازا ہے، اس ضمن میں پاکستان کو لیڈنگ رول ادا کرنا چاہئے،انکا کہنا تھا کہ بڑھتی مہنگائی نے تو غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے،سیاسی پارٹیاں اپنے مفادات کے لئے ایک ہوجاتی ہیں لیکن جب غریب عوام کو ریلیف دینے کی بات ہو تو تقسیم نظر آتی ہیں، ہمیں ملکر اس کرپٹ نظام کو تبدیل کرنا ہوگا، انھوں نے شرکا سے اپیل کی کہ وہ لوگوں کو بااختیار بنانے کے لئے ہر سطح پر ممبر شپ کریں، وہ دن دور نہیں جب جماعت اسلامی پورے ملک میں ایک بھرپور قوت بن کر ابھرے گی۔
نظام بدلے گا تو عوام کے حالات بدلیں گے، حافظ نعیم
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
