وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ داخلہ سید محسن رضا نقوی نے ملاقات کی اور زائرین کی نئی پالیسی کے حوالے سے بریفنگ دی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ داخلہ سید محسن رضا نقوی نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیرِ داخلہ نے وزیرِ اعظم کو زائرین کی نئی پالیسی کے حوالے سے بریفنگ دی۔وزیرِ اعظم نے وزیرِ ہوابازی کو زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کا انتظام کرنے کی ہدایت کی۔ملاقات میں بلوچستان کی امن و امان کہ صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی، وزیرِ اعظم نے وزیرِ داخلہ کو گوادر سیف سٹی پر کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔
وزیرِ داخلہ کی وزیرِ اعظم کو زائرین کی نئی پالیسی کے حوالے سے بریفنگ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
