امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 27 ویں بار پاک بھارت جنگ ختم کرانے کا کریڈٹ لے لیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے آج پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرانے کا ذکر کیا۔ یہ 27 ویں بار ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت سیز فائر کا کریڈٹ لیا۔
اسکاٹ لینڈ میں یورپی کمیشن کی سربراہ سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہاکہ پاکستان اور بھارت بڑی جنگ کے بہت قریب تھے۔ انہوں نے دونوں ملکوں سے تجارت پر بات کر کے جنگ رُکوائی۔
واضح رہے کہ ٹرمپ کی جانب سے 27 ویں بار پاک بھارت سیز فائر کی بات کرنے کے باوجود بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اس موضوع پر انتہائی سختی سے اپنے لب سیے ہوئے ہیں۔
اس خاموشی پر بھارت کی اپوزیشن نے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہوا ہے۔ راہول گاندھی بار بار کہہ چکے ہیں، کہ مودی بتائیں کہ پاکستان سے جنگ میں بھارت کا کتنا نقصان ہوا ہے؟
یاد رہے کہ 10 مئی کو ڈونلڈ ٹرمپ نے ہی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔