معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے کہا ہے کہ لوگوں کی پاکستانی فلموں سے عدم دلچسپی کی وجہ ڈرامہ ہدایتکاروں سے فلمیں بنوانا ہیں جس سے فلموں والا مزہ نہیں آتا۔ ایک انٹرویو کے دوران ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تکنیکی صلاحیتوں کی بھی کمی ہے لیکن اس باوجود پاکستان میں مولا جٹ، جوائے لینڈ اور اسی طرح کی دوسری فلمیں بھی بنیں، اگر ادارے اور تکنیکی صلاحیت بہتر ہوتی تو پاکستانی فلم انڈسٹری بہت آگے ہوتی۔ اداکارہ نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری اس لیے بھی ترقی نہیں کر سکی، کیوں کہ پاکستان میں ادارے نہیں، یہاں پر ڈراموں کے ہدایت کاروں سے ہی فلمیں بنوائی جاتی ہیں، جس وجہ سے وہ مزہ نہیں آتا۔ ٹی وی اسکرین پر کم نظر آنے کے سوال پر اداکارہ نے کہا کہ اب وہ اپنا کام بین الاقوامی شائقین کے لیے کرنا چاہتی ہیں، اس لیے وہ اچھے منصوبوں میں ہی کام کریں گی۔
پاکستانی فلموں سے عدم دلچسپی کی وجہ ڈرامہ ہدایتکاروں سے فلمیں بنوانا ہیں’ ثروت گیلانی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
