جنت مرزا کا بالی ووڈ فلم میں کارتک آریان کے فلم ٹھکرانے کا انکشاف

مشہور ٹک ٹاکر اور ماڈل جنت مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ کی ایک بڑی فلم میں بھارتی اداکار کارتک آریان کے ساتھ مرکزی کردار کی پیشکش ہوئی تھی، تاہم انہوں نے یہ پیشکش ٹھکرا دی۔ ایک انٹرٹینمنٹ پورٹل سے گفتگو کرتے ہوئے جنت مرزا نے بتایا کہ مجھے ایک بھارتی فلم کے لیے سائن کیا جا رہا تھا جس میں میرے مدمقابل کارتک آریان کو کاسٹ کیا گیا تھا، مگر والدین کی طرف سے اجازت نہ ملنے پر میں نے یہ موقع چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ میں بھارت جا کر کام نہیں کرسکتی اور ایسا میں کبھی بھی نہیں کرنا چاہوں گی، والدین بھی نہیں مانتے اور مزید یہ کہ میرا اپنا دل بھی وہاں جاکر کام کرنے پر آمادہ نہیں تھا۔انٹرویو میں جنت مرزا نے بتایا کہ میں فلم کے بجائے ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارمز کو ترجیح دیتی ہوں کیونکہ آج کے نوجوان سنیما جانے کے بجائے اپنے گھروں میں بیٹھ کر اسکرولنگ کو ترجیح دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں