وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی اور آبادی میں اضافے جیسے مسائل کا سامنا ہے۔انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی ان سے ملاقات میں کہی ۔ ملاقات میں قرضوں کے انتظام، تنظیم نو اور ماحولیاتی فنانسنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی ملاقات میں پائیدار ترقی کے لیے ترقیاتی شراکت داروں کے تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا۔پاکستان اور عالمی بینک کے 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا حوالہ دیا گیا۔ملاقات میں معاشی استحکام اور کلیدی اقتصادی اشاریوں میں بہتری پر روشنی ڈالی گئی۔ ماحولیاتی فنانسنگ اور سبز توانئی کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔ وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ نجی شعبے کا طویل مدتی اورپائیدار ترقی میں کلیدی کردار ہے۔نوجوانوں کو کاروباری صلاحیتوں سے آراستہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ پاکستان اقوام متحدہ اور ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔
پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی اور آبادی میں اضافے جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، محمد اورنگزیب
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
