بلوچستان کابینہ میں رد و بدل کا فیصلہ کرلیا گیا

بلوچستان کابینہ میں رد و بدل کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، بلوچستان کےمختلف صوبائی وزرا پر نیب، اینٹی کرپشن اور دیگر ادارے تحقیقات کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر صحت بلوچستان بخت کاکڑ، وزیر زراعت علی حسن زہری، وزیرآب پاشی بلوچستان صادق عمرانی اور ظہوربلیدی کے علاوہ عاصم کرد گیلو سے وزارتیں واپس لیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے پانچوں مشیروں کو بھی تبدیل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بلوچستان حکومت کے 2 مشیروں کے محکمے تبدیل کیے جانےکا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ زرک مندوخیل کو بلوچستان کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بلوچستان کےمختلف صوبائی وزرا پرنیب، اینٹی کرپشن اور دیگر ادارے تحقیقات کر رہے ہیں، بلوچستان کابینہ میں ردوبدل اور محکموں میں تبدیلی آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

دوسری جانب ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہےکہ صوبائی کابینہ میں تبدیلی کا اختیار وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے پاس ہے، بلوچستان کابینہ میں کوئی تبدیلی زیر غور نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں