ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے مالک کی لیگ کے اختتام پر لائیو نشریات کے دوران پریزینٹر سے فلرٹ کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کی مختلف ویڈیوز زیرگردش ہیں۔
ہفتے کو اختتام پذیر ہونے والی لیگ اے بی ڈی ویلیئرز کی شاندار پرفارمنس کے باعث جنوبی افریقا چیمپئنز کے نام رہی جب کہ پاکستان چیمپئنز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
میچ کے دروان جہاں شائقین کھلاڑیوں کی بہترین پرفارمنس سے لطف اندوز ہوئے وہیں لیگ کے اختتام پر لیگ کے مالک ہرشیت ٹومر کا تبصرہ سب کو حیران کر گیا۔