وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی دعائیں قبول ہونے اور ظلم کے خاتمے کا وقت قریب ہے۔یومِ استحصالِ کشمیر پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی اب کشمیر کی بات کر رہے ہیں، کشمیر کو جیل بنا دیا گیا، اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں کہ کشمیر کو حق ملنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو باور کرانا ہے کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیریوں کی دعائیں قبول ہونے اور ظلم کے مٹنے کا وقت قریب ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز اور حکومت پنجاب کی جانب سے کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرتی ہوں، کشمیری وہ قوم ہے جو نہ کبھی ڈری اور نہ کبھی جھکی ہے، برہان وانی کسی کو نہیں بھولا اور نہ کبھی بھولے گا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بھارت نے 7 مئی کو پاکستان کے خلاف جارحیت کرنے کی ناکام کوشش کی، پاکستان نے بھارت کو چند گھنٹے میں شکست دی، آج بھارت سفارتی تنہائی کا شکار ہے۔صوبائی وزیر نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک پارٹی کی جانب سے آج پھر ایک فتنے کی کال دی گئی ، والدین خدارا اپنے بچوں کو کسی بھی شرپسندی اور فتنے کی سیاست سے دور رکھیں۔
پانچ اگست کو پھر فتنے کی کال دی گئی،عظمیٰ بخاری
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
