معروف اداکارہ در فشاں سلیم نے اپنے وزن پر تنقید کرنے والوں کو تسلی بخش جواب دیا ہے۔۔ایک پوڈ کاسٹ میں جب ان سے سوال کیا گیا کہ انڈسٹری میں ایک اوور ویٹ اداکارہ کے طور پر کام کرنا ان کے لیے کیسا رہا۔جس پر اداکارہ کہا کہ وہ کبھی بھی اپنے موٹاپے کے حوالے سے غیر یقینی کا شکار نہیں رہیں۔ اس لیے نہ تو یہ مشکل تجربہ تھا اور نہ ہی سب سے آسان، مگر وہ پہلے دن سے اس بات پر قائم تھیں کہ وہ خود کو بدلے بغیر کام کریں گی۔در فشاں کا مزید کہنا تھا کہ فٹ ہونے کا مطلب دبلا پتلا ہونا نہیں ہے، بلکہ صحت مند ہونا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میں تسلیم کرتی ہوں کہ میرا جسمانی سانچہ قدرتی طور پر چوڑا ہے اور میں ہمیشہ ایسی ہی رہیں گی۔در فشاں نے مزید کہا کہ وزن کا بار بار کم یا زیادہ ہونا نا ممکن ہے اور نہ ہی وہ اسے اپنا لائف اسٹائل بنا سکتی ہیں۔
”میں قدرتی طور پر ایسی ہوں اور رہوں گی” در فشاں کا وزن پر تنقید کرنے والوں کو جواب
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
