تہران: ایران میں جولائی کے مہینے کے دوران 96 قیدیوں کو سزائے موت دی گئی جن میں 5 افغان شہری بھی شامل ہیں۔
انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ان سزاؤں پر عمل درآمد ملک کی مختلف جیلوں میں کیا گیا۔
تنظیم کی جانب سے ان افغان شہریوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی ایرانی حکام نے ان افغان شہریوں پر عائد الزامات کی تفصیلات ظاہر کی ہیں۔
خیال رہے کہ ایران میں موجود افغان مہاجرین کو ملک بدر کیا جارہا ہے اور ایک اندازے کے مطابق ایران سے رواں سال 13 لاکھ سے زائد افغان شہریوں کو افغانستان واپس بھیجا جاچکا ہے۔