وزیراعظم بسوں کی فراہمی کے وعدے پر عمل کریں، شرجیل میمن

سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بی آر ٹی پروجیکٹ پر مقررہ وقت پرکام مکمل نہ ہونے پر لوگ گالیاں دیتے ہیں، یہ ان کا حق ہے، کراچی میں منصوبوں پر بہت سے چیلنج کا سامنا ہے۔ گرین لائن بی آرٹی میں پچاس ہزار مسافر سفرکریں گے۔ وزیراعظم بسوں کی فراہمی کے وعدے پرعمل کریں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ بھر کے تمام لوگوں کو بہتر سہولیات دیں گے، کراچی کی سفری سہولیات میں مزید اضافہ ہوگا، اس منصوبے کو جلد مکمل کریں گے۔ پی پی عوام کو سہولیات دے رہی ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ بی آر ٹی سے شہری مستفید ہوں گے، بی آر ٹی پراجیکٹ کو مقررہ وقت سے پہلے مکمل کریں گے، پراجیکٹ کا مقصد اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹرانسپورٹ سروس ہے، چاہتے ہیں شہری اچھی اور ایئر کنڈیشنڈ بسز میں سفرکریں۔سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ محنت کے ساتھ کام کر رہا ہے، ہم سڑکوں کو ٹھیک کر رہے ہیں، مسائل ہیں پران سے پیچھے تو نہیں ہٹا جا سکتا، کچھ صرف تنقید کرتے ہیں، جام صادق پل پراجیکٹ کومقررہ وقت سے پہلے مکمل کریں گے۔شرجیل میمن نے کہا کہ پراجیکٹ پر بہترین کام کر رہے ہیں، مقررہ وقت پرکام مکمل نہ ہونا، لوگوں کا گالیاں دینا ان کا حق ہے، کراچی میں کام کرتے ہوئے بہت سے چیلنج کا سامنا ہے، ہمیں تشہیر کی ضرورت نہیں، دن رات کام کر رہے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ یہاں پر ہر محکمہ کوئی نہ کوئی کیڑا نکالتا ہے، وزیراعظم نے 180 بسز کی بات کی تھی، وزیراعظم سے گزارش ہے اپنے وعدے پرعمل کریں۔گرین لائن بی آرٹی میں 50 ہزار مسافر سفرکریں گے، ورلڈ بینک کے تعاون سے سندھ حکومت منصوبے پر کام کر رہی ہے، لوگوں کی زندگی میں آسانی پیدا کرنا حکومتوں کا کام ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں