وٹامن ڈی کو اکثر ہڈیوں اور کیلشیم کے لیے ضروری سمجھا جاتا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ نظامِ ہاضمہ کی صحت میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔وٹامن ڈی کی کمی یا زیادتی دونوں آنتوں اور معدے پر اثر ڈال سکتی ہیں۔ یہ معدے اور آنتوں میں سوزش کم کرتا ہےوٹامن ڈی آنتوں کے مدافعتی نظام کو متوازن رکھتا ہے اور آنتوں میں سوزش پیدا کرنے والے کیمیکلز (cytokines) کو کم کرتا ہے۔ آنتوں کی سوزش ہاضمے کے مریضوں میں مسائل پیدا کر سکتی ہے۔وٹامن ڈی آنتوں کے بیکٹیریا کا توازن بھی برقرار رکھتا ہے۔ یہ صحت مند معدے کے جراثیم کو سپورٹ کرتا ہے۔اچھے بیکٹیریا خوراک کو بہتر ہضم کرنے اور غذائی اجزا جذب کرنے میں مدد دیتے ہیں۔یہ کیلشیم اور میگنیشیم جذب کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ یہ دونوں معدنیات صرف تب مؤثر طریقے سے جذب ہوتی ہیں جب وٹامن ڈی موجود ہو۔ ان معدنیات کی کمی سے آنتوں کے پٹھوں کی حرکت متاثر ہو سکتی ہے جس سے قبض یا گیس بن سکتی ہے۔یہ بعض بیماریوں کے خطرات بھی کم کرتا ہے۔ وٹامن ڈی کی کمی معدے کے السر، آنتوں کے کینسر، اور آنتوں کی سوزش کے خطرات بڑھا سکتی ہے۔یومیہ ضرورت عام طور پر 600–800 انٹرنیشنل یونٹس ہے جو بالغ افراد کے لیے کافی سمجھی جاتی ہے، لیکن معدے یا آنتوں کی بیماری والے افراد کو ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق زیادہ ضرورت ہو سکتی ہے۔
وٹامن ڈی نظام ہاضمہ کیلئے کتنا ضروری ہے؟
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
