چینی سائنس دانون نے شدید جلے ہوئے زخموں کے علاج کے دوران سرجری میں خون کے رسنے کے مسئلے کا بہترین حل ڈھونڈ نکالا۔شینزین انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی اور روجِن ہاسپٹل کے محققین نے ان زخموں کے لیے بیکٹیریل سیلولوز نامی مٹیریل (جس سے ہوا گزر سکتی ہے اور جسم کے لیے نقصان دہ نہیں ہوتا) سے ایک پٹی تیار کی ہے۔یہ کوئی سادہ پٹی نہیں بلکہ اس میں انہوں نے خون جمانے والے جسم کے قدرتی خامرے تھرومبِن شامل کر کے اس پٹی کو بیکٹیریل فیبرک سے بائیو اکٹیو پٹی بنا دیا ہے۔چونکہ تھرومبن اکیلا زیادہ دیر تک پٹی پر ٹک نہیں پاتا تو اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے سائنس دانوں نے ایک ’بائیولوجیکل گلو ٹیگ‘ بھی شامل کیا ہے جس سے تھروبن کو پٹی میں لاک کیا جا سکے گا۔ پٹی پر تھرومبن لگانے کے لیے اس کو ایک خاص محلول میں ڈبونا ہوگا۔ایڈوانسڈ مٹیریلز میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ تھرومبن لگی یہ پٹی کمال کے نتائج رکھتی ہے۔ یہ 60 سیکنڈ کے اندر خون کو روکتی ہے، انسانی جِلد کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے اور یہاں تک کہ جسم کو خود کو ٹھیک کرنے کے طریقوں کو فعال کرنے کے اشارے بھی دیتی ہے
جلے ہوئے زخموں کو ٹھیک کرنے کیلئے جادوئی پٹی تیار
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
