ایک نئی تحقیق کے مطابق وہ نوجوان جو ویپس استعمال کرتے ہیں یا سیگریٹ نوشی کرتے ہیں ان کو ڈپریشن اور بے چینی کی شکایت کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ماضی میں کیے جانے والے مطالعوں میں تمباکو کا خراب ہوتی ذہنی صحت کے ساتھ تعلق سامنے آچکا ہے لیکن نوجوانوں میں ویپس کے استعمال و سیگریٹ نوشی اور ذہنی صحت کے درمیان تعلق جاننے کے لیے کافی تحقیق نہیں کی گئیں۔ویسٹ ورجینیا یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے مصنفین نے بتایا کہ اس تعلق کا جاننا اس لیے اہم ہے کہ نوجوان اس وقت میں نشو نما کے اہم مرحلے میں ہوتے ہیں جب صحت کے لیے خطرہ رکھنے والی عادات شروع ہوتی ہیں۔جرنل پی ایل او ایس مینٹل ہیلتھ میں شائع ہونے والی تحقیق میں محققین نے 2021 سے 2023 کے درمیان ہونے والے نیشنل یوتھ ٹوبیکو سروے سے مختلف ڈیموگرافیکس میں تمباکو کے استعمال اور ڈپریشن اور بے چینی کی علامات کے حوالے سے ڈیٹا استعمال کیا۔سروے میں 60 ہزار 72 مڈل اسکول اور ہائی اسکول کے طلبا شریک ہوئے۔ 21.31 فی صد طلبا نے تمباکو کی مصنوعات کے استعمال، 9.94 فی صد نے برقی سیگریٹ کے استعمال کے متعلق بتایا۔ صرف 3.61 فی صد نے سیگریٹ، سگار، حقہ اور پائپ جیسی تمباکو کی روایتی مصنوعات کے استعمال جبکہ 7.80 فی صد نے ای سیگریٹ اور روایتی مصنوعات کے استعمال سے متعلق بتایا۔مجموعی طور پر سروے میں 25.21 فی صد طلبا نے ڈپریشن جبکہ 29.55 فی صد طلبا نے بے چینی کی علامات کے متعلق بتایا۔
نوجوانوں میں ویپس کا استعمال کس خطرناک کیفیت سے تعلق رکھتا ہے؟
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
