دماغ میں اہم دھات کی کمی خطرناک بیماری کا ممکنہ سبب قرار

ایک تازہ ترین تحقیق میں میں بتایا گیا ہے کہ دماغ میں لیتھیئم کی کمی الزائمرز بیماری کا ایک بڑا سبب ہوسکتی ہے۔امریکی شہر بوسٹن میں قائم ہارورڈ میڈیکل اسکول میں کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ مستقبل میں لیتھیئم کی مقدار کو قابو کر کے بیماری کو روکنا یا ختم کرنا ممکن ہو سکتا ہے، اگرچہ مریضوں میں ایسے کوئی آثار نہیں دیکھے گئے۔ہارورڈ کے نیورو سائنٹسٹ بروس یینکر نے ابتدائی طور پر لکھا کہ زیادہ مقدار میں لیتھیئم دینے سے چوہوں میں الزائمرز کی علامات کم ہوئی تھیں۔بعد ازاں ان کی ٹیم نے ریلیجیئس آرڈرز اسٹڈی میں شریک افراد کے دماغ کے پوسٹ مارٹم میں متعدد دھاتوں کی مقدار کی پیمائش کی۔ طویل مدت جاری رہنے والی اس تحقیق میں 65 برس اور اس سے زیادہ کی عمر کے کیتھلک نن، پادری اور بردرز شامل تھے۔ معتدل بیماری میں مبتلا افراد میں 26 دھاتوں میں سے صرف لیتھیئم کو واضح طور پر کم پایا گیا۔تحقیق میں بروس یینکر نے لکھا کہ الزائمرز کے مریضوں میں سب سے اہم تبدیلی لیتھیئم کی مقدار میں کمی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں