وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔عطا اللہ تارڑ نے نیشنل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران اظہر جتوئی کو صدر، نیئر علی کو سیکریٹری، وقار عباسی کو سیکریٹری خزانہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔وزیر اطلاعات نے دیگر نومنتخب عہدیداران کو بھی مبارکباد دی اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافی برادری ملک کا اہم ستون ہے، پریس کلب صحافیوں کی مضبوط آواز ہے، پریس کلب ایک ایسا ادارہ ہے جو صحافیوں کے حقوق، آزادی اظہار رائے اور پیشہ ورانہ ترقی کیلئے نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نومنتخب عہدیداران کی کامیابی اس بات کی غماز ہے کہ صحافی برادری نے ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے، امید ہے نئی قیادت صحافیوں کی فلاح و بہبود، آزادی صحافت اور قومی مفاد میں مثبت کردار ادا کرے گی۔
صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے، عطا تارڑ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
