اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی کابینہ نے ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔ یہ اعلان وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت بارشوں اور سیلاب کے متاثرین کیلئے جاری امدادی سرگرمیوں پر جائزہ اجلاس ہوا،اجلاس میں جاں بحق افراد کی بلندی درجات اورزخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔ وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کیلئے وفاقی کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا، وزیراعظم نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرین کی مدد کیلئے وفاقی اداروں کو مزید متحرک ہونے کی ہدایت کی۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ مصبیت کی اس گھڑی میں متاثرہ لوگوں کی مدد اور بحالی یقینی بنانی ہے،مصیبت زدہ پاکستانی بہن بھائیوں کی مددہماری قومی ذمہ داری ہے،یہ سیاست کا نہیں،خدمت کااورلوگوں کے دکھوں پر مرہم رکھنے کا وقت ہے،تمام متعلقہ وزرا خیبرپختونخوا، آزادکشمیراور گلگت بلتستان خود جائیں۔
وفاقی کابینہ کا ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
