کرتارپور گوردوارہ میں نکاسی آب اور صفائی کا عمل مکمل

بھارتی آبی جارحیت سے زیر آب آنے والےکرتارپور گوردوارہ میں نکاسی آب اور صفائی کا عمل مکمل کرلیا گیا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ستھرا پنجاب کے ورکرز اور دیگر اداروں کے اہلکاروں نے دن رات محنت کر کے گوردوارہ کی در و دیوار کو چمکایا۔

جنم استھان ، درشن ڈیوڑی اور دیگر تمام حصوں کی صفائی بھی مکمل ہوگئی ۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب نے خود کرتار پور گوردوارہ پہنچ کر صفائی کے عمل کی نگرانی کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئندہ 3 سے 4 دنوں میں سکھ یاتریوں کے لیے گوردوارہ کھولنے کا حکم دیا ہے۔

یاد رہے کہ ضلع نارووال میں سیلابی پانی کے باعث کرتارپور کا پورا علاقہ زیر آب آگیا تھا۔ سیلاب کے باعث گوردوارہ کرتار پور 10 سے 12 فٹ پانی میں ڈوب گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں