اسلام آباد سے گلگت براستہ بابو سر ٹاپ شاہراہ اور شاہراہ قراقرم ٹریفک کیلئے بحال

پاک فوج کی انجینئر کور گلگت بلتستان میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سےمتاثرہ اضلاع میں بند سڑکوں کی بحالی کیلئے کام کررہی ہے۔

گلگت بلتستان میں آرمی انجینئرکور اور ایف ڈبلیو او کی جانب سے لینڈ سلائیڈنگ کےسبب بند سڑکوں کوکھولنےکا کام جاری ہے ، نتیجتاً کئی اہم شاہراہوں کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سےبند اسلام آباد سے گلگت براستہ بابو سر ٹاپ شاہراہ اور شاہراہ قراقرم کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

استک پل کے علاوہ جگلوٹ اسکردو روڈ، دیوسائی روڈ اور استوراور چین تک جانے والی ہنزہ روڈ کو بھی عام ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں