غزہ کی پٹی میں بدھ کو اسرائیلی فضائی حملوں میں 90 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔ غزہ میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کے وسط میں رہائشی علاقے پر ہونے والے فضائی حملے میں 58 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ امدادی کارکنوں نے مصر کی سرحد کے قریب رفح کے مغرب میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں تباہ ہونے والے نوفل خاندان کے گھر کے ملبے سے 15 لاشیں نکالی ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس میں ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے میں مزید 14 فلسطینی جاں بحق ہوئے ۔ محکمہ شہری دفاع کے مطابق غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع قصبے جبالیہ میں اسالیہ خاندان کے ایک مکان کے ملبے سے پانچ لاشوں اور درجنوں زخمیوں کو نکالا گیا۔
غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 90 سے زائد فلسطینی جاں بحق
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
