لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ بارش کے باعث مکمل نہ سکا، دونوں‌ٹیموں‌کو ایک ایک پوائنٹ دیدیا گیا

پی ایس ایل 10 میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز کے درمیان میچ آندھی، گرد و غبار اور تیز بارش کے سبب کسی نتیجے کے بغیر ختم کردیا گیا۔

دونوں ٹیمو ں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا، ٹیبل پر اسلام آباد 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر برقرار ہے، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز 9، 9 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پرموجود ہیں۔

لاہور میں کھیلے گئے دن کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنر فخر زمان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

دوسری وکٹ پر محمد نعیم اور عبداللہ شفیق نے 102 رنز کی شراکت بنائی۔محمد نعیم نے 50 رنز کی اننگز میں چار چھکے لگائے۔ عبداللہ شفیق 52 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

111 کے اسکور پر ڈیرل مچل کی وکٹ گرتے ہیں لاہور میں تیز آندھی کے سبب میچ روک دیا جو دوبارہ شروع نہ ہوسکا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں