لاہور (آئی این پی ) قومی ٹیم اور ملتان سلطانزکے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ کرکٹ میں سیاست نہیں ہونی چاہیے اور مجھے نہیں پتا پاکستان اور بھارت کے درمیان کیا چل رہا ہے، خود کو سوشل میڈیا سے دور رکھتا ہوں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے پاک بھارت کشیدگی پرردعمل میں کہا کہ جب ویرات کوہلی اور جوروٹ سے ملتے ہیں تو ہم کرکٹ فیملی کی طرح ملتے ہیں، ان دونوں کھلاڑیوں سے سیکھتے ہیں اور ہم بھی انہیں بتاتے ہیں۔ محمد رضوان کا کہنا تھا کہ میں یہ کہوں کہ مجھ پر پریشر نہیں یہ جھوٹ ہوگا، پاکستان ٹیم کا دبا ﺅہے، میں ٹیم کا کپتان ہوں لوگ دیکھ رہے ہیں اور اس کا دبا ﺅہے، ملتان ٹیم کا دباﺅ بھی ہے ہمیں یہ دبا ﺅلینا چاہیے، اپنی غلطیوں کو دور کرنا چاہیے
کرکٹ میں سیاست نہیں ہونی چاہیے ، مجھے نہیں پتا پاکستان اور بھارت کے درمیان کیا چل رہا ہے،محمد رضوان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
