پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ماضی میں خراب کی گئی چیزوں کو اب درست ہونا چاہیے،سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، ان چیزوں کو ٹھیک ہونا چاہیے،انہوں نے کہا کہ ازخودنوٹس پر کئی فیصلے متنازع ہیں،پاناما کیس کا فیصلہ ان میں سے ایک ہے،سابق وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ میرا نام پاناما میں نہیں تھا لیکن آگیا کہ ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کی، میں نے زندگی میں کبھی ٹیکس ریٹرن میں تاخیر نہیں کی۔
ماضی میں خراب کی گئی چیزوں کو اب درست ہونا چاہیے، اسحاق ڈار
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
