پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے مسلم لیگ (ن)انتخابات کےلیے تیار ہے، الیکشن 11فروری سے آگے نہیں جانا چاہیے، الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار بہرحال الیکشن کمیشن کا ہے،اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے روایت سامنے رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن کو صدر سے مشاورت کےلیے کہا ہے، اب اس مشاورت کی کتنی پابندی ہے یہ قانون بتائے گا، میرے پاس اس کا جواب نہیں،ن لیگی رہنما نے کہا کہ 11فروری سے آگے الیکشن نہیں جانا چاہیے، حلقہ بندیوں کے سارے مراحل دسمبر کے پہلے ہفتے تک مکمل ہوجائیں گے،اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن)انتخابات کےلیے تیار ہے۔ ہم نے پارلیمانی بورڈ بھی تشکیل دے دیا ہے۔
الیکشن 11فروری سے آگے نہیں جانا چاہیے، اعظم نذیر تارڑ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
