پاکستان کو اسرائیل اور فلسطین تنازع کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،اسحاق ڈار

سابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ کے اندر مسلمانوں کی نسل کشی ہو رہی ہے 8 ہزار سے زائد مسلمانوں کا وہاں پر قتل عام ہو چکا ہے ایوان بالا میں فلسطین میں اسرائیل کے ہاتھوں بیگناہ اور معصوم فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف قرارداد پر بحث کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے اندر بمباری کی گئی جس میں 500 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا جن میں بیمار افراد بھی شامل تھے مگر اسرائیل کے خلاف کسی قسم کا ایکشن نہیں لیا گیا عالمی ادارے مکمل طور پر خاموش ہیں منظم منصوبے کے تحت فلسطینیوں کا قتل عام ہو رہا ہے مساجد اور سکولوں پر بمباری ہو رہی ہے ہسپتالوں کو تباہ کر دیا گیا ہے 70 لاکھ کے قریب لوگ اپنا گھر بار چھوڑ چکے ہیں اسپتالوں مساجد اور سویلین پر بمباری کی جا رہی ہے گزشتہ کئی دہائیوں سے ایسی ظالمانہ کاروائیاں نہیں دیکھی گئی اسرائیل عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کر رہا ہے اقوام عالم کو ایکشن لینا چائیے ، اقوام عالم مکمل طور پر خاموش ہیں، پاکستان کو اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازع کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے یمن کے تنازع کے حل کے لیے چیئرمین سینٹ اور قومی اسمبلی کے سپیکر نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا تھا اسرائیل کے مظالم کے خلاف عوام کے ساتھ ہم اظہار یکجہتی کرنے کے لیے تیار ہیں قومی اسمبلی اور سینیٹ سے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور ہونی چاہیے جس میں ہم مشترکہ حکمت عملی اختیار کر سکیں حکومت پاکستان کو ایک مضبوط موقف اختیار کرنا چاہیے اسرائیل کے تمام اقدامات کی ہم مذمت کرتے ہیں فلسطین کے حوالے سے حکومت پاکستان کو مضبوط موقف اختیار کرنا چاہیے دیگر اسلامی ممالک کو بھی مضبوط آواز اٹھانی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں