ملکی ترقی کاروباری طبقے کی خوشحالی سے ہی ممکن ہے،نگران وفاقی وزیر اطلاعات

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی کاروبار کو فروغ دے کر معیشت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے،کاوربار اور سرمایہ کاری سے ہی ملکی معیشت مضبوط ہوتی ہے،بزنس کمیونٹی کے اہم مسائل کو حل کرانے کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔پیر کے روز نگران وفاقی وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی سے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیدران سے ملاقات کی،ملاقات میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو ہر قسم کی معاونت فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کاروبار کو فروغ دے کر معیشت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے،کاوربار اور سرمایہ کاری سے ہی ملکی معیشت مضبوط ہوتی ہے۔مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے اہم مسائل کو حل کرانے کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا،ملکی ترقی کاروباری طبقے کی خوشحالی سے ہی ممکن ہے،برآمدات کو بڑھانے کیلئے پالیسی سازی میں کاروباری طبقے کی آراءکو اہمیت دینا ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں