فضل الرحمان ہمارے سیاسی حریف ، انتخابات میں مقابلہ ہوگا، اسد قیصر

 سربراہ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اسد قیصر نے کہا ہے کہ فضل الرحمان ہمارے سیاسی حریف ہیں اوران سے انتخابات میں بھرپور مقابلہ ہوگا اور شکست دے کر اس کی جگہ پر لائیں گے۔تفصیلات کے مطابق سربراہ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اسد قیصر نے نجی ٹی وی کوانٹرویو میں پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کے حوالے سے سوال پر کہا کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والوں سے بات نہیں ہوتی لیکن ان سب نے اپنی سیاست ختم کرلی۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ایک بات سب لوگ سمجھ لیں ہم کسی سے انتخابی الحاق کا ارادہ نہیں رکھتے، پی ٹی آئی ملک کی مقبول جماعت ہے توپھر ہمیں کسی سے الحاق کی کیا ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں