واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا مصنوعی ذہانت (اے آئی )کی عالمی دوڑ میں سب سے آگے ہے مگراس برتری کو برقرار رکھنے کے لیے بجلی کی قومی صلاحیت میں دوگنا اضافہ کرنا ہو گا۔واشنگٹن ڈی سی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہم آٹو پلانٹس، اے آئی پلانٹس اوردیگرجدید صنعتیں قائم کررہے ہیں، جنہیں کام کیلئے وسیع پیمانے پربجلی درکارہوگی۔انہوں نے اعتراف کیا کہ امریکا کے پاس اس وقت پرانے گرڈ سسٹمز موجود ہیں جوتیزی سے بڑھتی ہوئی صنعتی ضروریات کو پورا کرنے کے قابل نہیں اگربجلی کی پیداوارمیں فوری اضافہ نہ کیا گیا، توامریکا چین سے اے آئی کے میدان میں پیچھے رہ جائیگا۔صدر نے بتایا کہ حکومت نے کمپنیوں کو اپنے بجلی گھر تعمیرکرنے کی اجازت دے دی ہے، ساتھ ہی ان کمپنیوں کو یہ اختیار بھی دیا گیا ہے کہ وہ اضافی بجلی قومی گرڈ کو فروخت کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ ان فیصلوں کا مقصد امریکا کی اقتصادی برتری کو محفوظ رکھنا اور دنیا میں اے آئی ٹیکنالوجی کی قیادت برقراررکھنا ہے۔
امریکا اے آئی کی دوڑ میں آگے، بجلی کی صلاحیت دوگنا کرنا ہو گی، ٹرمپ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
