بھارت کا پانی بند کرنے کا خواب چکنا چور ہو گیا، بھارت نے دریائے توی میں پانی کی سطح بلند پر پاکستان کو پانی چھوڑنے کی اطلاع دے دی۔بھارتی ہائی کمیشن نے مراسلہ بھیجا ہے کہ دریائے توی میں اس وقت اونچے درجے کا سیلاب ہے جس کی وجہ سے بھارت پانی چھوڑے گا۔دریائے توی سے آنے والا سیلابی ریلا گجرات، منڈی بہاؤ الدین، چنیوٹ اور جھنگ سے ملحقہ علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے، دوسری طرف ظفر وال میں نالہ ڈیک میں اونچے درجے کا سیلاب ہے جس سے پانی متعدد دیہات میں داخل ہو گیا۔ظفر وال میں ہزاروں ایکڑ پر دھان کی فصل زیر آب آ گئی، انتظامیہ نے متعدد دیہات خالی کرنے کی ہدایت کر دی، جہلم میں شدید بارش سے برساتی نالے بپھر گئے، قریبی آبادیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے ستلج میں بغیر اطلاع کے پانی چھوڑے جانے سے قصور، پاکپتن، بہاولنگر میں سیلابی صورت حال کا سامنا ہے، درجنوں دیہات زیر آب چکے ہیں، متعدد دیہات سے زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے جبکہ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو رہی ہیں، ہزاروں مکین نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔
بھارت کی دریائے توی میں پانی چھوڑنے کی اطلاع، پاکستانی اضلاع متاثر ہونے کا خدشہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
