مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ماہ ربیع الاوّل کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاوّل 26 اگست بروز منگل جبکہ 12ربیع 6 ستمبر بروز ہفتہ کو ہوگی۔ماہ ربیع الاوّل کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج شہرقائد میں ہوا، جس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی، اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کراچی کے ممبران، وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندگان شریک تھے۔اس کے علاوہ اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے جبکہ چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کیا۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر نے میڈیا کو بتایا کہ ملک بھر میں کسی بھی جگہ سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، ربیع الاوّل کا پہلا دن 26 اگست بروز منگل ہوگا جبکہ 12 ربیع الاوّل (عید میلاد النبیؐ) 6 ستمبر بروز ہفتے کو مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔اس موقع پر محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ چاند کی عمر 32 گھنٹے تھی اور اسے شام 7 بج کر 3 منٹ سے 7 بج کر 44 منٹ تک نظر آنا تھا، ملک کے بیشتر حصوں میں بارش اور ابر آلود موسم کی وجہ سے چاند نظر آنے کے امکانات پہلے ہی کم تھے۔
ربیع الاوّل کا چاند نظر نہیں آیا،عید میلادالنبیؐ 6 ستمبر کو ہوگی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
