اسحاق ڈار کی چیف ایڈوائزر بنگلہ دیش پروفیسر یونس سے ملاقات، شاندار میزبانی پر اظہار تشکر

نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات کی۔دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس ملاقات میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، خاص طور پر نوجوانوں کے درمیان روابط بڑھانے اور کنیکٹیویٹی کے مسائل پر بات ہوئی۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پروفیسر محمد یونس کو وزیراعظم شہباز شریف کی نیک خواہشات پہنچائیں، ملاقات میں خطے کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال اور علاقائی تعاون کے مواقع پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی جب کہ اسحاق ڈار نے بنگلا دیشی حکومت کی شاندار میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ دفتر خارجہ کا دعویٰ ہے کہ یہ دورہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ تقریباً 13 برس بعد کسی پاکستانی وزیر خارجہ نے ڈھاکا کا دورہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں