پرنس شاہ رحیم الحسینی کا گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین سے اظہارِ ہمدردی، معاونت کی یقین دہانی

اسماعیلی فرقے کے روحانی پیشوا پرنس شاہ رحیم الحسینی کا گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین سے اظہارِ ہمدردی

گلگت، 20 اگست 2025
اسماعیلی فرقے کے روحانی پیشوا پرنس شاہ رحیم الحسینی آغا خان نے گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر گہری تشویش اور متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو خط لکھا ہے۔

یہ خط وزیر اعلیٰ کی جانب سے 24 جولائی کو پرنس شاہ رحیم الحسینی کو بھیجے گئے امداد و تعاون کی درخواست کے جواب میں تحریر کیا گیا۔ خط میں پرنس رحیم الحسینی نے رضاکاروں کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا جو گلگت میں پانی کی فراہمی کا نظام بحال کرنے کے دوران جان کی بازی ہار گئے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک (AKDN) اور اسماعیلی ادارے حکومتِ گلگت بلتستان اور مقامی کمیونٹیز کے ساتھ مل کر نہ صرف بحالی اور تعمیرِ نو میں کردار ادا کریں گے بلکہ مستقبل میں آفات سے نمٹنے کے لیے مقامی سطح پر صلاحیتوں کو بھی مضبوط بنائیں گے۔

یہ خط اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت کے صدر، اسپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ، ایمان شاہ، دلشاد بانو اور دیگر عہدیداران نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو باضابطہ طور پر پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں