چلاس تھلپن میں آندھی ، دیوار گرنے سے 2 بچوں سمیت 3افراد زخمی ہوگئے .
آندھی کے باعث علاقے میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ، زخمی افراد کو فوری طور پر آر ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے 30 اگست تک ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ، این ڈی ایم اے کا کہنا ہے بارشیں برسانے والے تین سسٹم اکٹھے پاکستان میں داخل ہو رہے ہیں.
موسلا دھار بارش سے راولپنڈی اسلام آباد کے نشیبی علاقے زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے،ندی نالوں میں طغیانی سے قریبی آبادیوں کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے.