وزیراعظم کی غذر میں سیکڑوں افراد کی جانیں بچانے والے 3 چرواہوں کو دعوت

گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں گلیشیئر پھٹنے کی بروقت اطلاع دے کر سیکڑوں افراد کی جانیں بچانے والے 3 چرواہوں کو وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مدعو کرلیا۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت کے مطابق وصیت خان اور ان کے دیگر ساتھیوں کو وزیراعظم ہاؤس میں بلایا گیا تاہم فلائٹ منسوخ ہونے کی وجہ سے چرواہے آج اسلام آباد نہیں پہنچ سکے۔ترجمان فلائٹ منسوخ ہونے کے بعد تینوں چرواہے بذریعہ سڑک آج اسلام آباد روانہ ہوں گے۔واضح رہے کہ ضلع غذر میں 2 روز قبل برفانی جھیل پھٹنے سے لینڈسلائیڈنگ کے نتیجے میں گاؤں تالی داس ملبے کی زد میں آگیا تھا تاہم جھیل کے قریب موجود چرواہے وصیت خان نے بروقت گاؤں والوں کو جھیل پھٹنے کی اطلاع دے کر 300 سے زائد افراد کی جانیں بچالی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں