لاہور والوں پر سینی ٹیشن بل لاگو

لاہور کے شہریوں پر پانی، بجلی اور گیس کے بعد اب سینی ٹیشن بل بھی لاگو کر دیا گیا۔

ترجمان لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی)کے مطابق لاہور کے رہائشیوں کو آئندہ ہفتے سےکچرا اٹھانے کے بل بھجوانا شروع کر دیے جائیں گے۔

ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا ہے کہ لاہور کے 9 ٹاؤنز میں مرحلہ وار سینی ٹیشن بل بھجوائے جائیں گے، پوش شہری علاقوں اور کمرشل مارکیٹس میں یہ بل فی مرلہ کے حساب سے وصول کیے جائیں گے۔

ترجمان نے بتایاکہ شہری علاقوں میں 5 سے 40 مرلے تک کی عمارتوں کو 300 سے 5 ہزار روپے تک کے بل بھجوائے جائیں گے، چھوٹی دکانوں سے اندسٹری تک کےکمرشل بل 500 سے 3 ہزار روپے تک ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق دیہی علاقوں میں 5 سے 40 مرلے تک کی عمارتوں کے بل200 سے 400 روپےرکھے گئے ہیں جبکہ دیہی علاقوں میں چھوٹی دکانوں سے انڈسٹری تک کےبل 300 سے 2ہزار روپے تک ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں