گورنر ہاؤس میں آج سے عید میلاد النبیؐ کی تقریبات کا آغازکررہے ہیں: کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس میں آج سے عیدمیلاد النبیؐ کی تقریبات کا آغازکریں گے۔

شہر قائد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ سب کو دعوت عام دی ہے لوگ آئیں اس محفل میں شریک ہوں، عاشقان رسول کو دعوت عام ہے، تقریب کا مقصد ہے کہ لوگوں کو جوڑنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو احساس دلانا ہے کہ حکمرانوں کے دروازے ان کے لئے بند نہیں ہیں ، یہاں آئی ٹی کے کورسز کروا رہے ہیں ،ہم نے کام کیا ہے، گورنر ہاؤس میں تقریبات عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں سے نہیں ہوتیں۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ لوگوں سے پیسے نہیں لیتے لوگوں سے ٹکٹ کے پیسے نہیں لئے جاتے،عالم اسلام کےلیےربیع الاوّل مقدس ترین مہینہ ہے،ہمیں نبیؐ کریم کی سیرت کواپنانا ہوگا، آج سے عیدمیلاد النبیؐ کی تقریبات کا آغازکریں گے۔

کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ صحت، تعلیم کے شعبے میں ایم کیو ایم بہترین کام کر رہی ہے، گورنر ہاؤس میں ہر مہینے کوئی نا کوئی معرکہ نظر آئے گا، بچوں کے سکول داخلے میں اضافے کے لیے اقدامات کر رہےہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نجی شعبےکی شراکت سےنوجوانوں کوروزگارکےمواقع فراہم کیےجائیں گے،عوام کی فلاح وبہبود ہماری ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں