سیلابی صورتحال، ارشد المعروف زینب کے پاپا سے رابطہ نہیں ہو پا رہا، منیجر

سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے معروف ٹک ٹاکر و یوٹیوبر ارشد ریلز المعروف زینب کے پاپا سے رابطہ نہیں ہو پا رہا۔

ارشد ریلز کے منیجرنے سیالکوٹ میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے اپنی پریشانی کا سوشل میڈیا پوسٹ میں اظہار کیا اور کہا کہ ان سے رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے۔

منیجر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤ نٹ سے پیغام میں کہا کہ سیالکوٹ میں بارش اور سیلاب کی وجہ سے علاقے کی بجلی بند ہے، اور ان کا ارشد اور ان کے اہل خانہ سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔

منیجر کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں، انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی، بعد ازاں انہوں نے ایک اور پوسٹ کی جس میں انہوں نے یو ٹیوبر کے خیریت سے ہونے کی اطلاع دی اور کہا کہ رابطہ ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ سیالکوٹ سمیت پنجاب کے سات اضلاع اس وقت شدید سیلاب کی زد میں ہیں۔این ڈی ایم اے نے دریائے چناب، راوی اور ستلج بارے ایمرجنسی الرٹ جاری کیا ہے۔

نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے مطابق دریائے چناب، راوی اور ستلج میں غیر معمولی سیلابی صورتحال ہے، دریائے چناب میں مرالہ پر 7لاکھ69ہزار481 کیوسک کا انتہائی اونچے درجے کا سیلابی ریلہ موجود جو مزید تجاوز کر سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں