علی محمد خان اور بیرسٹر گوہر خان سمیت 4 رہنماﺅں کو پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کا ترجمان مقرر کردیا گیا۔ پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق شعیب شاہین اور رف حسن کو بھی پاکستان تحریک انصاف کا ترجمان مقرر کردیا گیا ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ نامزد ترجمان قانونی اور سیاسی امور پر پارٹی موقف سے آگاہ کریں گے۔خیال رہے کہ رف حسن سیکرٹری انفارمیشن پاکستان تحریک انصاف کے عہدے پر بھی فائز ہیں جبکہ شعیب شاہین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کے رکن اور پارٹی چیئرمین کے وکیل ہیں۔
علی محمد خان سمیت 4 رہنما پی ٹی آئی ترجمان مقرر
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
