لال حویلی کو ڈی سیل کرنے کی استدعا خارج، 2اکتوبر کو تمام ریکارڈ طلب کر لیا

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے لال حویلی کو ڈی سیل کرنے کی استدعا خارج کر دی،عدالتِ عالیہ میں لال حویلی آپریشن کے خلاف شیخ رشید کے بھائی شیخ صدیق کی درخواست پر سماعت ہوئی،لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے متروکہ وقف املاک کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر سے 2اکتوبر کو تمام ریکارڈ طلب کر لیا،واضح رہے کہ متروکہ وقف املاک نے راولپنڈی میں لال حویلی خالی کرانے کے لیے گزشتہ ہفتے آپریشن شروع کیا تھا،سابق وفاقی وزیر کے وکیل سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کی غیر قانونی گرفتاری کے بعد لال حویلی کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں